سعودی عرب میں مکہ اور مدینہ سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی۔مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
منگل کو جدہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ بارش کے دوران جدہ ایئرپورٹ بند کردیا گیا۔
شہری دفاع کے اہلکاروں نے برساتی
ریلے میں پھنس جانے والے 14افراد کو نکال کر محفوظ مقام تک پہنچایاجبکہ 2بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئیں۔
مدینہ منورہ کے مغرب میں وادی الجفر میں بھی 3 افراد ڈوبے جن میں سے 2کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک کی تلاش کی جارہی ہے۔حائل میں بارش سے ایک بچے کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔